Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسٹیٹ جوڈیشیل کلائنٹ اسوسی ایشن کا قیام

تلنگانہ اسٹیٹ جوڈیشیل کلائنٹ اسوسی ایشن کا قیام

ہائیکورٹ کی تقسیم و موکلین کے حقوق کے تحفظ و انصاف میں تیزی لانے کا عزم، انور سلطان
حیدرآباد۔14جولائی ( سیاست نیوز )  ہائی کورٹ کی عاجلانہ تقسیم اور موکلین کے حقوق کے تحفظ و انصاف کے عمل میں تیزی لانے کی غرض سے تلنگانہ اسٹیٹ جیوڈیشل کلائینٹ اسوسیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور یہ تنظیم انصاف سے متعلق مختلف امور پر خدمات انجام دے گی۔ جناب انور سلطان نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ہائی کورٹ کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کی جدوجہد میں شدت پیدا کرنے کے ساتھ ٹی ایس جے ڈی سی اے کی جانب سے تمام طبقات تک انصاف رسانی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے شعور بیداری مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کی کارکردگی کے آغاز کیلئے ابتدائی طور پر اڈھاک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے جس میں مسٹر سائی بابا‘ سیدہ نصرت فاطمہ ‘ کو معاون کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مسرز مظہر احمد‘ ایس ایم سی حسین‘ عظمت قیام ‘ امیرالدین‘ غیاث ‘ جلال الدین ظفر‘ سلیم خان کو ارکان عاملہ کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ جناب انور سلطان کی صدارت میں تشکیل دی گئی اس اڈھاک کمیٹی کے ذریعہ کونسلنگ ‘ قانونی امداد اور ضرورتمندوں کیلئے نمائندگیوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں موکل کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے اور اس کے مفادات کا تحفظ بھی ضروری ہے اسی لئے اس تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT