Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن کے انتخابات

تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن کے انتخابات

حیدرآباد 17 جولائی (راست) ڈاکٹر اے اے خان ریاستی نائب صدر تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن کے بموجب کمشنر آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، کمشنر آف کالیجیٹ ایجوکیشن اور کمشنر آف ٹکنیکل ایجوکیشن ودیا بھون نامپلی میں خدمات انجام دینے والے ملازمین سرکار کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک اڈھاک باڈی قائم کی گئی اور منتخب شدہ عہدیدار اس طرح ہیں۔ کنوینر سید نعیم الدین، معاون کنوینر سید عبدالحمید، سکریٹری جنرل عبدالغفار، خازن محمد خورشید احمد، سکریٹریز محمد آصف، محمد دستگیر، محمد مظفر علی، ایکزیکٹیو ممبرس میں محمد رفیع الدین، محمد مصطفیٰ، محمد جعفر، پی منصور کے علاوہ عظمت اللہ شامل ہیں۔ ٹی ایس میسا کے ریاستی صدر ڈاکٹر فاروق احمد، ڈاکٹر اے اے خان، ریاستی نائب صدر، ریاستی معتمد قدیر خان، ایم اے نعیم اسوسی ایٹ پریسڈنٹ، ریاستی نائب صدر توفیق الرحمن اور ایم اے قدیر ریاستی شریک معتمد نے ودیا بھون نامپلی اڈہاک کمیٹی کے نومنتخب شدہ عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT