Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسٹیٹ پولیس گزیٹیڈ آفیسرس میچول ایڈیڈ کوآپریٹیو ہاؤزنگ سوسائٹی کے انتخابات کا انعقاد

تلنگانہ اسٹیٹ پولیس گزیٹیڈ آفیسرس میچول ایڈیڈ کوآپریٹیو ہاؤزنگ سوسائٹی کے انتخابات کا انعقاد

حیدرآباد 20 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پولیس گزیٹیڈ آفیسرس میچولی ایڈیڈ کواپریٹیو ہاؤزنگ سوسائٹی لمیٹیڈ حیدرآباد کے انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا۔ جناب قادر علی خان اڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز (ریٹائرڈ) و الیکشن آفیسر کے اپنی راست نگرانی میں انتخابات منعقد کئے۔ ان انتخابات میں 13 رکنی بورڈ آف ڈائرکٹرس کاانتخاب عمل میں آیا۔ بعدازاں 13 بورڈ آف ڈائرکٹرس نے مسٹر ٹی پربھاکر راؤ کو صدر، ایم وینکٹیشم کو نائب صدر، وی مچپ راؤ کو سکریٹری اور موسیٰ بن ابراہیم کو خازن منتخب کیا۔ بورڈ آف ڈائرکٹرس میں مسرس محمد تاج الدین (لوک آیوکت)، اے رام کشن راؤ، ٹی دھرما، ایم دیواکر، ایم بکشن راؤ، جی موہن ریڈی، بی وینکٹ ریڈی، پرمیشور راؤ اور امباٹی نارائنا شامل ہیں۔ انتخابات پولیس آفیسرس میس مانصاحب ٹینک میں منعقد ہوئے جس میں مذکورہ بورڈ آف ڈائرکٹرس کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT