Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 10 اگسٹ ( سیاست نیوز ) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوئی جبکہ رائلسیما کے کڈپہ اور چتور میں بھی بھاری بارش ہوئی ۔ آندھرا پردیش میں نیلو ر اور تلنگانہ میں کھمم و نلگنڈہ اضلاع میں بھی کچھ مقامات پر شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اوڈیشہ سے جنوبی ٹاملناڈو اور ساحلی آندھرا پردیش و رائلسیما میں فضائی و موسمی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے اثر سے ساحلی آندھرا پردیش کے کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر 13 اور 14 اگسٹ کو شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع محبوب آباد ‘ کتہ گوڑم ‘ کھمم ‘ سوریہ پیٹ ‘ نلگنڈہ ‘ ناگرکرنول ‘ ونپرتی اور محبوب نگر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوگی یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوگی ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہیگا اور ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 31 ڈگری اور اقل ترین 23 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT