Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اضلاع میں شدید بارش کریم نگر میں سب سے زیادہ 774.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ

تلنگانہ اضلاع میں شدید بارش کریم نگر میں سب سے زیادہ 774.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : مانسون کے آغاز کے بعد بارش کی کمی سے پریشان عوام کو خاص کر تلنگانہ اضلاع کے عوام کو اس وقت راحت ملی جب ان علاقوں میں گذشتہ دو دن سے شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔ کریم نگر میں سب سے زیادہ بارش 774.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔ اس نے کسانوں میں امید کی کرن دوڑگئی اور تجارتی فصلیں جیسے کپاس ، مرچی اور ترکاریوں کی پیداوار کی توقع پیدا ہوئی ، تاہم بارش کی کمی کے باعث دھان کی فصل کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔ تلنگانہ کے جن اضلاع و ٹاونس میں اچھی بارش ریکارڈ کی گئی ان میں جگتیال ، سرسلہ ، کریم نگر ، پداپلی اور مندھانی ڈیویژنس ہیں ۔ ان علاقوں میں مزید اچھی بارش کی توقع ظاہر کی جارہی ہے ۔ شدید بارش کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے راحت کی سانس لی ہے ۔ جن مقامات پر اچھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ان میں جگتیال 9.5 سنٹی میٹر پداپلی 6.5 رائیکل 6.2 ملی میٹر ، چوپڈندی 5 ملی میٹر ، وینادینکا 4.7 سینٹی میٹر اور گنگا دھر میں 4.2 سنٹی میٹر شامل ہیں ۔ مندھنی ڈیویژن میں اتوار کو سب سے شدید 9.4 بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔۔ ہائی کورٹ میں یوم آزادی تقریب حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ہائی کورٹ آف جوڈیکچر ، حیدرآباد میں 15 اگست ہفتہ کو یوم آزادی تقریب منعقد ہوگی ۔ کارگذار چیف جسٹس 10-30 بجے دن قومی پرچم لہرائیں گے ۔ اس تقریب میں ہائی کورٹ کے تمام ججس ، جوڈیشل آفیسرس ، ایڈوکیٹس ، آفیسرس ، اسٹاف اور دیگر معززین شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT