Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / تلنگانہ اقلیتی اسکولس کے سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد

تلنگانہ اقلیتی اسکولس کے سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد۔ 9 مئی (پریس ریلیز) بی شفیع اللہ آئی ایف ایس سیکریٹری ٹیمر ایس کے بموجب تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس کے طلبہ کی مہارتوں کو ابہار نے اور ان میں کھیل کود کا جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے پندرہ روزہ سمر کیمپ 25 اپریل تا 7 مئی 2017ء منعقد کیا گیا۔ تلنگانہ کے 71 اقامتی اسکولس کے تقریباً 902 طلباء و طالبات نے اس سمر کیمپ میں حصہ لیا۔ طلباء کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ کے تعاون سے گچی باؤلی اسٹیڈیم ، لال بہادر شاستری اور ہارس رائیڈنگ کلب میں دستیاب سہولیات سے استفادہ کیا گیا اور طلباء کو 15 مختلف کھیلوں جیسے ٹینس، بیاڈمنٹن، اتھلیٹکس، ہاکی، فٹبال، چیس، باکسنگ، سوئمنگ، شوٹنگ ، ہارس رائیڈنگ وغیرہ میں تربیت دی گئی۔ اضلاع سے آئے ہوئے طلباء کیلئے حیدرآباد کے اقلیتی اقامتی اسکولس میں رہائش و طعام اور آر ٹی سی بسوں کا انتظام کیا گیا۔ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب گچی باؤلی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس میں جناب ارشد ایوب سابق ٹسٹ کرکٹر و سابق صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن مہمان خصوصی، میر محتشم علی خاں سلور میڈلسٹ مسٹر ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپین شپ نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT