Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اقلیتی اقامتی مدارس میں داخلے کروانے کی اپیل

تلنگانہ اقلیتی اقامتی مدارس میں داخلے کروانے کی اپیل

جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی کے ہاتھوں پوسٹرس کا رسم اجراء
حیدرآباد۔/19فبروری، ( راست ) جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی نے آج جناب میر ہادی علی ٹی آر ایس قائد اور اقامتی مدارس میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء کے ساتھ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کے رجسٹریشن کاؤنٹر حج ہاوز بلڈنگ نامپلی پہنچ کر تلنگانہ میناریٹیز اقلیتی اسکولس میں تعلیمی سال 2017-18 کیلئے پانچویں تا آٹھویں جماعت میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواست حاصل کرنے کے طریقہ کار اور وہاں پر موجود اسٹاف سے بات چیت کی۔201 اقامتی اسکولس میں پنجم، ششم، ہفتم اور ہشتم جماعتوں میں داخلے کیلئے 10 فبروری تا 15مارچ مقرر ہے۔ اور کہا کہ http://tmreis.telangana.gov.in پر درخواستیں داخل کریں۔ مسٹر فاروق حسین نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی جانب سے تلنگانہ میناریٹیز ریسیڈنشیل اسکولس میں ہر طالب علم پر سالانہ ایک لاکھ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔مسٹر فاروق حسین ایم ایل سی اور جناب میر ہادی علی ٹی آر ایس قائد نے تلنگانہ کے اقلیتوں سے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے دیئے جارہے سنہری موقع سے معاشی طور پر کمزور اقلیتی طبقات استفادہ کرنے کی اپیل کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT