Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکولس میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکولس میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد 14 مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ میناریٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی نے نئے شروع کئے جارہے 118 اسکولس میں پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے علاوہ موجودہ 71 اسکولس میں پانچویں جماعت میں آن لائن اور آف لائن داخلوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ موجودہ 71 اسکولس کی مؤثر کارکردگی اور یہاں فراہم سہولیات کے بارے میں تشہیر کے سبب والدین اور سرپرستوں کا حوصلہ افزاء ردعمل رہا چنانچہ اب تک 42,500 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ داخلوں کے لئے 15 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن مختلف گوشوں سے کی گئی نمائندگی کے پیش نظر آخری تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔ والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی گئی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے تعلیمی سال برائے 2017-18 ء کے لئے تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس میں داخلہ دلوائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT