Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ اقلیتی ریسیڈنشیل اسکول میں داخلے

تلنگانہ اقلیتی ریسیڈنشیل اسکول میں داخلے

کریم نگر 11 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ سال 2016-17 ء کے لئے ضلع میں اقلیتی لڑکے لڑکیوں کے لئے ریسیڈنشیل اسکول سال 2016-17 ء سے آغاز ہوگا۔ اس کے لئے کرایہ کی عمارت درکار ہے۔ کرایہ کی عمارت میں مندرجہ ذیل سہولیات درکار ہیں۔ ریسیڈنشیل اسکول کے لئے کرائے کی عمارت کی ضرورت ہے اس کی لیز تین سال کی ہوگی۔ بلڈنگ کا رقبہ 15000 تا 20 ہزار اسکوائر فیٹ ہو۔ بلڈنگ کی عمر 10 سال کے اندر تک کی ہو۔ 30 کمرے ہوں، 50 باتھ رومس اور ٹائیٹلس ہوں، بلڈنگ کے اطراف باؤنڈری وال ہو۔ ڈرینج کا بہتر نظام ہو، پینے کے پانی کی سہولت ہو، ریسیڈنشیل اسکول بلڈنگ شہر سے کچھ دوری پر اور مین روڈ سے قریب واقع ہونا چاہئے، پرامن ماحول میں ہو۔ اس اسکول میں پانچویں، چھٹویں، ساتویں جماعت کے لڑکے لڑکیوں کے لئے انگریزی میڈیم میں تعلیم ہر جماعت کے لئے دو سیکشن 80 طلباء پر مشتمل ہو۔ اور ہر ریسیڈنشیل اسکول میں 240 طلباء ہوں گے۔ ضلع کریم نگر میں مندرجہ ذیل حلقہ اسمبلیوں میں ریسیڈنشیل اسکول کی سہولت دستیاب ہے۔ کریم نگر میں ایک لڑکوں کیلئے اور لڑکیوں کے لئے جملہ 2 ، راما گنڈم میں لڑکوں کے لئے ایک ریسیڈنشیل اسکول، جگتیال میں لڑکیوں کے لئے ایک ریسیڈنشیل اسکول، کورٹلہ میں لڑکوں کے لئے ایک ریسیڈنشیل اسکول، پداپلی میں لڑکیوں کے لئے ایک ریسیڈنشیل اسکول، سرسلہ میں لڑکیوں کیلئے ایک ریسیڈنشیل اسکول، حضور آباد لڑکوں کے لئے ایک ریسیڈنشیل اسکول۔ جملہ لڑکیوں کے لئے 4 ، لڑکوں کے لئے 4 ۔ کرایہ کی عمارت و بلڈنگ کیلئے درخواست ای ڈی میناریٹیز دفتر کریم نگر میں دستیاب ہے۔ مکمل کی ہوئی درخواست 20 فروری 2016 ء تک ای ڈی میناریٹیز دفتر روم نمبر 203 پہلی منزل کلکٹریٹ کامپلکس داخل کرنے ای ڈی میناریٹی عبدالحمید نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ مزید تفصیلات کے لئے 0878-2233150 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT