Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ٹریننگ پروگرامس میں داخلے

تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ٹریننگ پروگرامس میں داخلے

حیدرآباد 18 اکٹوبر (پریس نوٹ) منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ایم ایف سی کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز فینانس کارپوریشن کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ، گچی باؤلی، حیدرآباد کے ذریعہ فوڈ پروڈکشن، بیکری (بیکنگ اینڈ کنفکشنری) ، ویٹر ٹریننگ میں مفت ٹریننگ پروگرامس سے استفادہ کے لئے ضلع حیدرآباد کے اہل اقلیتی امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ تمام تربیت یافتہ امیدواروں کو ہاسپٹالیٹی شعبہ کی معروف کمپنیوں میں ملازمت فراہم کرائی جائے گی اور ان کے ذاتی تجارتی یونٹس کے قیام کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 18 تا 30 سال عمر کے آٹھویں کامیاب کم از کم قابلیت اور سالانہ آمدنی 2 لاکھ سے کم رکھنے والے امیدوار اِن ٹریننگ پروگراموں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ٹریننگ پروگرام کی میعاد 40 دن ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اہل اقلیتی امیدوار ضروری دستاویزات یعنی فوٹو گرافس (02) ، آدھار کارڈ / ووٹر آئی ڈی وغیرہ کے ساتھ دفتر ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، ٹی ایس ایم ایف سی، روبرو بامبے بیکری، کے ایف سی بلڈنگ چیاپل روڈ پر 29 اکٹوبر سے قبل درخواست دیں۔ حج ہاؤز نامپلی تا ڈاکٹر وائی ایس آر این آئی ٹی ایچ ایم، گچی باؤلی ٹرانسپورٹ سیول ٹی ایس ایم ایف سی کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT