Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ انٹر میڈیٹ سال اول و دوم کے 17 اپریل کو نتائج

تلنگانہ انٹر میڈیٹ سال اول و دوم کے 17 اپریل کو نتائج

حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے بتایا جاتا ہے کہ انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اس سال مارچ میں منعقدہ انٹر میڈیٹ سال اول و دوم امتحانات کے نتائج 17اپریل 2017 کو دستیاب ہوں گے اور امیدوار اپنے نتائج تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی سرکاری ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ bie.telangana.gov.in پر نتائج لوڈ کئے جائیں گے۔ اس سال 9.64 لاکھ طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا۔ ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق انٹر میڈیٹ سال اول و دوم کے نتائج کی 17یا 18اپریل کو اجرائی متوقع ہے۔ درحقیقت ریاست تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ سال اول و دوم کے نتائج 27 اپریل کو جاری کرنے پر غور کررہا تھا۔ لیکن ریاست آندھرا پردیش میں انٹر میڈیٹ نتائج کی اجرائی 13 اپریل کو کئے جانے کی روشنی میں ریاست تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے بھی نتائج کو جلد سے جلد جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نتائج کو قطعیت دینے عمل میں تیزی پیدا کی ہے۔ انٹر میڈیٹ امتحانی پرچوں کی جانچ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT