Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اس سال معمول کے مطابق بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اس سال معمول کے مطابق بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

حیدرآباد11جون (سیاست ڈاٹ کام )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں جاریہ سال معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے ۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ مانسون کے دوران اس سال جون اور جولائی میں بہتر بارش کا امکان ہے اور اگر خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباو بنے گا تو اس کے زیر اثر مزید بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔ اسی دوران دونوں ریاستوں کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔وشاکھاپٹنم کے طوفان سے خبردار کرنے والے مرکز کے افسروں نے بتایا ہے کہ ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بعض مقامات پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسم جنوب مغربی مانسون کی پیشرفت کے لئے مزید سازگار بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے مزید چند علاقوں تک مانسون پھیل جائے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT