Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں افراتفری کی کیفیت برقرار

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں افراتفری کی کیفیت برقرار

حیدرآباد 17نومبر(یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں9ویں دن بھی وہی صورتحال کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ کیونکہ لوگ ابھی بھی بینکس اور اے ٹی ایمس کے قریب قطاروں میں ٹھہر کر رقم کے حصول کیلئے اپنی باری کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں۔ کئی اے ٹی ایمس میں رقم نہ ہونے کے سبب ان اے ٹی ایمس نے کام کرنا بند کردیا ہے جس سے عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ قطاروں میں ٹھہرنا ان کا معمول بن گیا ہے جس سے ان کی عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔کئی بزرگ افراد اور خواتین بھی بچوں کے ساتھ قطاروں میں ٹھہرنے پر مجبور ہوگئی ہیں جنہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ رات دیر گئے انہیں بینکس اور اے ٹی ایمس کے پاس قطاریں لگانی پڑ رہی ہیں اور دوسرے دن گیارہ بجے کے بعد ان کا نمبر آرہا ہے ۔ عوام نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیا کی خریداری کیلئے انہیں کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور بازاروں میں ریزگاری(چلر) کی کمی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT