Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بارش کے آثار

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بارش کے آثار

حیدرآباد، 9اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بارش کے آثار ہیں کیونکہ خلیج بنگال میں ہوا کا اوپری دباؤ بنا ہوا ہے ۔ وشاکھا پٹنم کے طوفان سے خبردار کرنے والے مرکز نے یہ بات بتائی ۔ اوڈیشہ اور مغربی بنگال پر ہوا کا کم دباؤ بنا ہوا ہے ۔ اوڈیشہ سے ساحلی آندھراپردیش اور جنوبی تملناڈو میں بھی ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے ۔ اس کے پیش نظر ائندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات کے علاوہ ساحلی آندھراپردیش میں بارش کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT