Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بجلی گرنے کے سبب 8افراد ہلاک

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بجلی گرنے کے سبب 8افراد ہلاک

حیدرآباد 7جون (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بعض اضلاع میں بارش ہوئی ۔ بجلی گرنے کے سبب اے پی اور تلنگانہ میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔اے پی کے گنٹور، وجئے واڑہ میں بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔بارش کے سبب اے پی کے نئے دارالحکومت امراوتی کے عارضی سکریٹریٹ کے چوتھے بلاک میں واقع ریونیوڈپارٹمنٹ کی عمارت میں پانی داخل ہوگیا ۔حالانکہ یہ عمار ت حال ہی میں تعمیر کی گئی ہے ۔ گنٹور میں بارش کے سبب درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے جس کے سبب کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔وجئے واڑہ کی بعض کالونیوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ۔ تلنگانہ کے کئی مقامات پر بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔دونوں ریاستوں میں کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔تلنگانہ میں بھی کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے اور درخت گر گئے جس سے سڑکوں پر رکاوٹ کھڑی ہوگئی اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT