Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں درجہ حرارت معمول سے کم درج

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں درجہ حرارت معمول سے کم درج

حیدرآباد3دسمبر(یواین آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں درجہ حرارت معمول سے کم درج کیا جارہا ہے ۔ روز بروز اس میں گراوٹ ہورہی ہے جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم ریجنسی علاقہ میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔ محکمہ نے کہا کہ شمالی تلنگانہ سردی کی شدید لپیٹ میں ہے ۔ سردی کا اثر ساحلی آندھراپردیش میں بھی زیادہ ہے ۔ سردی کے سبب چھوٹے بچے اور ضعیف افراد شدید متاثر ہیں۔ گرم کپڑوں کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT