تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں کمی

   

حیدرآباد27جنوری(یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سردی کی لہر میں کمی ہوئی ہے ۔ شمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں دونوں تلگو ریاستوں کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی تھی تاہم اب سردی کی لہر میں بتدریج کمی ہوتی جارہی ہے ۔ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ناگارتنا نے کہا کہ شمال۔مشرقی علاقوں سے آرہی ہواوں کے نتیجہ میں حیدرآباد میں سردی کی لہر میں اضافہ ہواتھا۔ تلنگانہ کے شمالی حصہ میں سردی کی لہر تھی۔درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں لوگ گھروں تک ہی محدود رہنے کیلئے مجبور تھے تاہم رات کے وقت میں سردی ہورہی ہے تاہم دن کے اوقات میں سردی کی لہر میں کمی درج کی گئی ہے ۔