Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ

حیدرآباد ۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔ دو دنوں کے دوران رات میں اقل ترین درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ محسوس کی گئی ہے ۔ وشاکھا پٹنم کے ایجنسی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے ۔ لمبا سنگی میں 10، چنتا پلی میں 13 ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا ہے ۔ پاڈیرو میں بھی درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے ۔ سردی کی لہر میں اضافہ کے سبب رات میں سڑکوں کے فٹ پاتھس پر سونے والے مزدوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سردی کی لہر میں اضافہ کے ساتھ ہی گرم کپڑوں اور سوئٹرس کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT