Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی عوام کو راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آتے

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی عوام کو راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آتے

حیدرآباد۔ 25۔ مئی۔ ( یو این آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی سے عوام کو راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آتے جیسا کہ دفتر محکمہ موسیمات نے کہا ہے کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدید لہر برقرار رہے گی۔تلنگانہ کے بھدراچلم ،نلگنڈہ اور نظام آباد شدید متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔تلنگانہ اور اے پی میں آج بھی موسم سخت رہا گرمی کے سبب لوگ بے حال نظر آئے ۔دونوں ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے دو تاپانچ ڈگری زائد رہا ۔تلنگانہ کے نلگنڈہ اور نظام آباد کے علاوہ آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 45ڈگری سے زائد درج کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT