Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر

حیدرآباد16اپریل (سیاست ڈاٹ کام)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔دونوں ریاستوں میں لو لگنے کے بھی واقعا ت پیش آرہے ہیں۔اسی دوران حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ دو دنوں تک تلنگانہ اوررائل سیما میں بعض مقامات پر گرمی کی لہر برقرار رہے گی ۔محکمہ نے بتایا کہ دن کا درجہ حرارت اوسط سے دو تا تین ڈگری سلسیس زائد رہے گا۔دونوں ریاستوں میں کئی مقامات پر درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کرجائے گا۔ اس ماہ کی 18تاریخ تک موسم خشک رہے گا۔دفتر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13اپریل کی رات کو جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس کے اطراف کے علاقہ میں ہوا کے کم دباو کاعلاقہ قائم ہوگیا ہے ۔ امکان ہے کہ یہ سسٹم آئندہ 48گھنٹوں میں شمال مشرق کی سمت بڑھے گا۔

TOPPOPULARRECENT