Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں فارن پوسٹ آفس

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں فارن پوسٹ آفس

حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) مرکز نے تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں میں فارن پوسٹ آفس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پوسٹ پارسلس کے ذریعہ اشیاء کی درآمد اور برآمد کی خدمات فراہم کی جائیں۔ فارن پوسٹ آفس جموں و کشمیر کے مقام لیہہ میں بھی قائم کیا جائے گا۔ اس تعلق سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ دفتر کمشنر کسٹمس فارن پوسٹ آفسیس اور سب فارن پوسٹ آفس کا انچارج ہوگا۔ محکمہ ڈاک پوسٹ پارسلس کے ذریعہ اشیاء کی درآمد اور برآمد کی خدمات انجام دے گا۔ ڈاک گھروں پر اشیاء کے معائنے، جانچنے اور کلیرنس کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ محکمہ ڈاک کے قائم کئے ہوئے ایکسپورٹ ایکسٹنشن کاونٹرس پر ایکسپورٹ کلیرنس کی محدود سہولت ہوگی۔ ان کاونٹرس پر کسٹمس حکام ایکسپورٹ پارسلس قبول کریں گے اور کلیرنس دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT