Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش

حیدرآباد 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ کل ہوئی بارش سے بعض نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔ دفاتر سے گھروں کو جانے کے اوقات میں ہوئی بارش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ وجے واڑہ میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش سے بعض نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بعض کالونیوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ۔ راجمندری ‘ ایلورو ‘ وشاکھا پٹنم ‘ اننت پور میں تین گھنٹے تک بارش ہوئی جس سے اہم سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں آئندہ دس دنوں کے دوران بارش کا امکان ہے ۔ اوڈیشہ سے جنوبی تمل ناڈو تک ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے زیر اثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے حیدرآباد ‘ رنگاریڈی ‘ محبوب نگر ‘ نلگنڈہ ‘ کھمم کے علاوہ آندھراپردیش کے ساحلی آندھرا اور رائل سیما میں بارش کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT