Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مزید بارش کا امکان

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مزید بارش کا امکان

حیدرآباد 18 جولائی (سیاست نیوز) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس کے بعد بھی حالات میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آج بلکی یا اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران دونوں شہر حیدرآباد اور سکندرآباد میں شام کے اوقات موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی آمد ور فت متاثر رہی ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اضلاع اور حیدرآباد میں 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT