Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں میڈیکل کے دو طلبہ نے خودکشی کرلی

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں میڈیکل کے دو طلبہ نے خودکشی کرلی

حیدرآباد 25اکتوبر(یواین آئی )تلنگانہ اور آندھراپردیش میں میڈیکل کے دو طلبہ نے خودکشی کرلی۔نلگنڈہ میں میڈیکل کے طالب علم سائی کمار ریڈی نے اپارٹمنٹ کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی ۔اس نے ایمسیٹ اول اور دوم میں بہتر رینک حاصل کیا تھا تاہم ایمسٹ سوم میں اسے167واں رینک حاصل ہوا تھا ۔ وہ عثمانیہ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھا ۔ آندھراپردیش کے گنٹور میڈیکل کالج میں پی جی کی طالبہ سندھیا نے خاتون پروفیسر کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ پر والدین نے برہمی کا اظہار کیا۔  سندھیا کا تعلق شہر حیدرآباد کے ملک پیٹ سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT