Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف کارروائی

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف کارروائی

حیدرآباد 14جون (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مختلف علاقوں میں آر ٹی اے کی جانب سے پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ قواعد کی خلاف ورزی اور فٹنس کے بغیر چلائی جارہی کئی بسوں کو اس کارروائی کے دوران ضبط کرلیا گیا۔ضلع اننت پور میں تین ،ضلع پرکاشم میں چھ،ضلع کرشنا کے گری کا پاڈو علاقہ میں بھی قواعد کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کی ضبطی عمل میں لائی گئی۔وجئے واڑہ میں پوڈوچیری کے رجسٹریشن والی ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کو ضبط کیا گیا۔ دوسری طرف تلنگانہ کے محبوب نگر ، عادل آباد اضلاع میں اروناچل پردیش کے رجسٹریشن والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کو ضبط کیا گیا۔ کل رات اس خصوص میں یہ مہم چلائی گئی ۔ نامناسب دستاویزات ،فٹنس کی کمی پر ان بسوں کو ضبط کیا گیا تاکہ مسافرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے ۔
سرکاری اراضی پر قائم جھونپڑیوں کو ریونیو کے افسروں نے منہدم کردیا
حیدرآباد 14جون (یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے آٹو نگر کی سرکاری اراضی پر قائم جھونپڑیوں کو ریونیو کے افسروں نے منہدم کردیا ۔ایس آ رایس پی نہر کے قریب یہ جھونپڑیاں ڈالی گئی تھیں۔ریونیوکے افسروں نے پولیس کی مدد سے 120 جھونپڑیوں کو آج صبح منہدم کردیا ۔نہر کے قریب بفر زون کے ہونے کے سبب اس علاقہ میں کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابند ی عائد ہے ۔بارش کے موسم کے سبب کے سی کنال کے پانی کی سطح میں اضافہ سے ان جھونپڑیوں کو خطرہ ہوسکتا تھا جس کو دیکھتے ہوئے ان جھونپڑیوں کو منہدم کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT