Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

حیدرآباد یکم مارچ (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد درج کیا جارہا ہے جس سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مارچ سے مئی تک گرمی کی لہر شدید ہوگی ۔ رات کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے اور دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔ محکمہ نے چوکس رہنے کی عوام کو ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT