Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی لہر میں بتدریج اضافہ

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی لہر میں بتدریج اضافہ

حیدرآباد 27مارچ (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی لہر میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔رات کے درجہ حرارت میں جہاں کمی ہوئی ہے وہیں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران دونوں ریاستوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے اور گزشتہ سالوں کے مقابل اس سال گرمی کی لہر میں قدرے اضافہ ہوگا۔گرمی کی شدت ، دھوپ کی تمازت سے بچنے کے لئے لوگ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں تو دوسری طرف ایرکولرس اور اے سیز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کا سلسلہ چل پڑ ا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT