Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگر ی سے زائد درج

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگر ی سے زائد درج

حیدرآباد 19 اپریل ( یو این آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے بیشتر علاقوں میں اعظم ترین درجہ حرارت 40ڈگر ی سے زائد درج کیا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ دونوں ریاستوں کے تمام اضلاع میں گرمی کی شدید لہر رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق محبوب نگر، کھمم اور شہر حیدرآباد میں گزشتہ روز شدید گرمی رہی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت دو تا تین ڈگری زائد رہے گا۔محبوب نگر میں اعظم ترین درجہ حرارت 44ڈگری درج کیا گیا ہے ۔اسی دوران ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل کے جے رمیش نے کہاکہ جنوب مغربی مانسون توقع ہے کہ معمول کے مطابق رہے گا جبکہ ملک بھر میں اس سال مانسون میں بہتر بارش ہوگی ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جاریہ سال ملک بھر میں 96فیصد بارش ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT