Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان بین ریاستی ٹرانسپورٹ باہمی یادداشت مفاہمت

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان بین ریاستی ٹرانسپورٹ باہمی یادداشت مفاہمت

حیدرآباد 10مئی (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان بین ریاستی ٹرانسپورٹ باہمی معاہدہ طے پایا ۔اے پی کے وجئے واڑہ میں اس سلسلہ میں دونوں ریاستوں کے وزرائے ٹرانسپورٹ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دونوں ریاستوں کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹس کے اعلی افسروں،ایم ڈیز ،کمشنرس نے بھی شرکت کی۔ا س میٹنگ میں شرکت کے لئے پہنچنے پر تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی کا اے پی کے وزیر ٹرانسپورٹ اچن نائیڈو نے استقبال کیا۔اس موقع پر بین ریاستی آر ٹی سی خدمات پر یادداشت مفاہمت کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ساتھ ہی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کاونٹر پرمٹس کی اجرائی کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے سلسلہ میں پائے جانے والے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے کا ان ریاستوں کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے ۔ساتھ ہی آرٹی سی کے مشترکہ اثاثہ جات کی تقسیم کے مسئلہ پر بھی موزوں ماحول میں بات چیت کی جائے گی۔ آر ٹی سی کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں ہوئی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ریاستیں مشترکہ مسائل کے حل کے لئے پیشرفت کریں ۔انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ میٹنگ میں آر ٹی سی کے مزید مسائل کے حل کے اقدامات کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT