Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مابین برقی ٹرانسمیشن معطل

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مابین برقی ٹرانسمیشن معطل

حیدرآباد ۔ 12جون ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش و تلنگانہ کے مابین برقی ٹرانسمیشن معطل ہوگئی ہے جبکہ دونوں ریاستوں کے ڈسکامس نے ایک دوسرے کو بقایا جات ادا نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تلنگانہ جینکو نے اس سے پہلے آندھراپردیش کونوٹس جاری کرتے ہوئے 1,646.76کروڑ کے بقایا جات ادا کرنے کا مطالبہ کیا ‘ جب کہ آندھراپردیش نے خبردار کیا ہے کہ نئی ریاست اگر 3,183کروڑ روپئے کے برقی بل فوری ادا نہ کرے تو سربراہی روک دی جائے گی ۔برقی ٹرانسمیشن روکنے کا آندھراپردیش پر زیادہ اثر نہیں ہوا کیونکہ اس کے پاس فاضل برقی پائی جاتی ہے ۔ تلنگانہ میں تقریباً 400میگاواٹ برقی کی قلت ہورہی ہے اور اس نے سربراہی کیلئے چھتیس گڑھ سے پہلے ہی معاہدہ کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT