Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی مقامات پر مزید بارش کا امکان

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی مقامات پر مزید بارش کا امکان

حیدرآباد 7مئی ( سیاست نیوز ) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی مقامات پر آئندہ چار دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بارش کے سبب درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ ودربھ سے جنوبی تمل ناڈوتک ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے زیر اثر آئندہ چار دنوں کے دوران تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان ہے ۔ حالیہ بارش کے سبب درجہ حرارت میں تین تا چار ڈگری کی کمی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چند دنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ ساحلی آندھرا اور رائل سیما کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ دوسری جانب شدید گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 249 تک جا پہونچی ۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں سب سے زیادہ 76اموات ہوئیں ۔ ضلع ورنگل میں چار افراد کی موت کی اطلاع ملی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT