Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مانسون سرگرم، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مانسون سرگرم، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

حیدرآباد 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مانسون تلنگانہ میں داخل ہوچکا ہے اور بتدریج پیشرفت کررہا ہے۔ اِس کے اثر سے تلنگانہ کے مختلف علاقوں اور ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع مشرقی و مغربی گوداوری میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں کل بھی مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ بھدرادری کوتہ گوڑم کے اناپوریڈی منڈل میں 60 ، ضلع ورنگل کے نیلابلی میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کل موسم کافی سرد ہوگیا اور درجہ حرارت میں بھی معمول سے پانچ ڈگری کمی واقع ہوئی۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ کے علاوہ مرٹھواڑہ کے کئی حصوں،کونکن اور گوا ، ساحلی کرناٹک اور شمالی ساحلی کیرالا کے کئی حصوں میں بھی سرگرم ہے۔ ملک بھر میں مانسون سرگرم ہوگیا ہے اور 12 جون تک 18 فیصد فاضل بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد میں مطلع ابر آلود رہے گا اور درجہ حرارت 30 و 22 ڈگری سیلسئس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT