Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چیف سکریٹریز کی آج میٹنگ

تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چیف سکریٹریز کی آج میٹنگ

حیدرآباد 27 اگسٹ (سیاست نیوز) آندھراپردیش اور تلنگانہ کے چیف سکریٹریز 28 اگسٹ کو ملاقات کریں گے تاکہ دونوں تلگو ریاستوں کے مابین مختلف زیرتصفیہ مسائل کی یکسوئی کے لئے بات چیت کی جاسکے۔ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون سے متعلق مسائل کی یکسوئی کے لئے دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریز اب تک کئی ملاقاتیں کرچکے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ بات چیت سنجیدگی سے ہوگی کیونکہ مرکز اور گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ باہمی بات چیت کے ذریعہ اپنے تمام زیرتصفیہ مسائل کی یکسوئی کرلیں۔ ملازمین کی تقسیم اثاثوں کی تقسیم سکریٹریٹ بلڈنگ پانی کی تقسیم ہائیکورٹ اور دوسرے مسائل زیرتصفیہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT