Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی میں اے ٹی ایمس میں نقدی کا مسئلہ

تلنگانہ اور اے پی میں اے ٹی ایمس میں نقدی کا مسئلہ

حیدرآباد 11مارچ (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں اے ٹی ایمس میں نقدی کا مسئلہ دیکھا جارہا ہے جو روز بروز شدت اختیار کررہا ہے ۔ نوٹ بندی کے موقع پر شدید مشکلات کے شکار عوام ایک مرتبہ پھر ایسے ہی تجربہ کا سامنا کررہے ہیں۔ ڈیبٹ کارڈ،کریڈٹ کارڈ اور موبیل ویلٹ کے استعمال میں کمی ہوگئی ہے ۔ تاجرین اور دیگر عوام کی جانب سے نقدی سے معاملت میں اضافہ ہوا ہے جس سے بینکوں میں نقدی کی طلب میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔بینک کے افسروں کی تنظیم کے ایک لیڈر نے کہا کہ آر بی آئی نے دونوں تلگو ریاستوں میں 50 ہزار کروڑ روپئے کی رقم 2 ہزار کے نوٹس میں تقسیم کی ۔ چھوٹے نوٹوں کی طباعت نہیں ہوئی ہے جس سے یہ مشکل صورتحال ہورہی ہے ۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دو ہزار روپئے کی کرنسی نوٹ کالا دھن رکھنے والوں کے پاس زیادہ ہے اور 500 روپئے کی نوٹ سے بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہورہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT