Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی میں بارش کاامکان

تلنگانہ اور اے پی میں بارش کاامکان

حیدرآباد، 26جولائی (یواین آئی ) تلنگانہ ، رائل سیما اور ساحلی آندھراپردیش میں آئندہ دو دنوں کے دوران بعض مقامات پر ہلکی تااوسط بارش کاامکان ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے ایک بلیٹن میں بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش ، رائل سیما اور تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزور رہا ہے ۔ اسی مدت کے دوران ساحلی آندھراپردیش ، رائل سیما اور تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ اڈیشہ سے براہ ساحلی آندھراپردیش جنوبی تمل ناڈو سطح سمندر پر ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT