تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد: شمالی ساحلی آندھراپردیش میں آئندہ 5دنوں کے دوران اور آئندہ 48گھنٹوں کے دوران رائل سیما میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اسی دوران 30تا40کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں بھی چلیں گی۔اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ اور آئندہ 48گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی، یانم اور رائلسیما میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 42.6 ڈگری سلسیس میدک اور 38.4ڈگری سلسیس ساحلی اے پی کے جنگامہیشوراپورم میں درج کیاگیا۔اعظم ترین درجہ حرارت38.9ڈگری سلسیس حیدرآباد میں گذشتہ روز درج کیاگیا۔