تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد 29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بارش کا امکان ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی خلیج بنگال اور ساحل سری لنکا پر ہوا کے دباو میں کمی ہے جس کے نتیجہ میں کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران ساحلی آندھرا پردیش میں کچھ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ کے اضلاع نلگنڈہ ‘ سوریہ پیٹ ‘ ناگرکرنول ‘ کھمم ‘ یادادری ‘ بھونگیری ‘ جنگاوں ‘ کاما ریڈی ‘ میڑچل ‘ ملکاجگری ‘ محبوب نگر ‘ رنگا ریڈی ‘ سدی پیٹ ‘ میدک ‘ سنگاریڈی ‘ حیدرآباد ‘ نظام آباد وغیرہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک یا دو موقعوں پر بارش ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 31 اور اقل ترین 23 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔