Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی میں بینکوں کے باہر عوام کی قطاریں، نوٹ بندی36ویں دن میں داخل

تلنگانہ اور اے پی میں بینکوں کے باہر عوام کی قطاریں، نوٹ بندی36ویں دن میں داخل

حیدرآباد14دسمبر(یواین آئی )بینکوں کے باہر عوام کی قطاروں کا سلسلہ 36ویں دن میں داخل ہوگیا ۔ طوفان وردھا کے زیر اثر شہر حیدرآباد میں ہلکی بارش کے باوجود لوگ اپنی ہی رقم نکالنے کیلئے بینکوں کے باہر قطار لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یہ منظر دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں عام ہیں اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ عام آدمی کی مشکلات میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں ۔ کئی افراد نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گھنٹوں قطار میں ٹھہرنے کے بعد جب ان کی باری آتی ہے تو تب تک بینک میں نقد رقم ختم ہوجاتی ہے ۔ دونوں ریاستوں میں تقریباً 90فیصد اے ٹی ایمس کام نہیں کررہے ہیں جس سے انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ عوام نے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کو عجلت میں اٹھایا گیا قدم قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت پر شدید برہمی ظاہر کی اور کہا کہ کسی بھی منصوبہ کے بغیر اچانک نوٹوں کو منسوخ کیا گیا جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ قطاروں میں ضعیف افراد کے ساتھ ساتھ برقعہ پوش خواتین کو بھی دیکھا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT