Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی میں درجہ حرارت میں اضافہ

تلنگانہ اور اے پی میں درجہ حرارت میں اضافہ

حیدرآباد 22فروری (سیاست نیوز)تلنگانہ اور آندھراپردیش میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ضلع محبوب نگر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت معمول سے بتدریج اضافہ درج کیا جارہا ہے ۔ ہوا کے سمت میں تبدیلی کے سبب موسم میں یہ تبدیلی آئی ہے ۔ شمال مشرقی سمت سے تلنگانہ میں یہ ہوائیں آرہی ہیں جو گرم ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا ۔تلنگانہ، ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دن تک موسم خشک رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT