Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی میں دریائے کرشنا کے پانی کا تنازعہ ،بجاج کمیٹی کی حیدرآباد میں آبپاشی عہدیداروں سے کل ملاقات

تلنگانہ اور اے پی میں دریائے کرشنا کے پانی کا تنازعہ ،بجاج کمیٹی کی حیدرآباد میں آبپاشی عہدیداروں سے کل ملاقات

حیدرآباد 12فروری (سیاست ڈاٹ کام)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں دریائے کرشنا کے پانی کے تنازعہ کے حل کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ بجاج کمیٹی کل حیدرآباد میں ریاست کے آبپاشی کے افسروں کے ساتھ ملاقات کرے گی ۔ منگل کو آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں محکمہ آبی وسائل کے افسروں سے ملاقات کی جائے گی ۔ پانی کی تقسیم ‘ دریائے گوداوری سے کرشنا طاس کو پانی لے جانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ دریائے کرشنا کے پانی کے سلسلہ میں تلنگانہ اور اے پی میں تنازعہ دیکھا جارہا ہے ۔ یہ کمیٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہے جس کے صدرنشین وزارت آبی وسائل کے سابق چیر مین اے کے بجاج ہیں ۔ اس کمیٹی نے کرشنا واٹر مینجمنٹ بورڈ کے اصولوں اور دیگر امور پر توجہ دی ہے ۔ پٹی سیما پروجیکٹ سے کرشنا طاس علاقہ کودریائے گوداوری کے پانی کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ 15 فروری کو یہ کمیٹی کرشنا واٹر مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ حیدرآباد میں میٹنگ منعقد کرے گی ۔ اس مسئلہ پر دونوں ریاستوں کے علاوہ بورڈ کے ارکان کی رائے لی جائے گی ۔ اس بنیاد پر مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT