Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی میں پانی کی تقسیم ‘ اعلی کونسل کا اجلاس

تلنگانہ اور اے پی میں پانی کی تقسیم ‘ اعلی کونسل کا اجلاس

حیدرآباد 18ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر پیدا تنازعہ کے حل کیلئے اعلی کونسل کی میٹنگ 21ستمبر کو دہلی میں ہوگی ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر پالمور۔ رنگاریڈی ڈنڈی لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ سمیت دونوں ریاستوں کے درمیان پانی کے مسائل پر تبادلہ خیال کی توقع ہے ۔آندھراپردیش تنظیم نو قانون کی بنیاد پر یہ میٹنگ وزارت آبی وسائل نے طلب کی ہے ۔گزشتہ ڈھائی سال سے دونوں ریاستوں کے ان مسائل پر اس اعلی کونسل کی میٹنگ نہیں ہوئی ہے ۔ پالمور ۔ رنگاریڈی ڈنڈی لفٹ ایریگیشن پروجیکٹسکے مسئلہ پر اعتراض کرتے ہوئے آندھراپردیش کے بعض کسان سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے جس پر سپریم کورٹ نے کونسل کو میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT