Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی کے بچوں کی ٹیم کی چین میں سمر کیمپ میں شرکت

تلنگانہ اور اے پی کے بچوں کی ٹیم کی چین میں سمر کیمپ میں شرکت

حیدرآباد 7 اگسٹ (این ایس ایس) دو تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھراپردیش کے بچوں کی ایک 10 رکنی ٹیم نے چین میں منعقدہ ایک سمر کیمپ میں حصہ لیا جس کا اہتمام سنگ شنگ لنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ان بچوں نے انڈیا ۔ چائنا فرینڈشپ اسوسی ایشن (ICFA) پروگرام کے تحت 23 تا 31 جولائی چین کا دورہ کیا۔ اس کیمپ میں مختلف ممالک کے بچوں نے حصہ لیا۔ حکومت چین کی جانب سے ہر سال ان کیمپس کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ مختلف ممالک کے کلچرل پراکٹیس سے بچوں کو واقف کروایا جائے اور مختلف ممالک کے بچوں میں دوستی کو فروغ دیا جائے۔ دو تلگو ریاستوں کے دس بچوں نے ان کے دورہ چین کے دوران بیجنگ، شانگزو، شنگھائی وغیرہ کا دورہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT