Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور اے پی کے گورنر دہلی روانہ

تلنگانہ اور اے پی کے گورنر دہلی روانہ

حیدرآباد11جولائی(سیاست نیوز) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن تین روزہ دورہ پر آج صبح دہلی روانہ ہوگئے ۔صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی معیاد 25جولائی کو ختم ہورہی ہے ۔کل راشٹرپتی بھون میں تمام گورنرس اورلفٹننٹ گورنرس کے اعزاز میں ایک تقریب کا پرنب مکرجی کی جانب سے اہتمام کیا جارہا ہے جس میں ای ایس ایل نرسمہن بھی شرکت کریں گے ۔نرسمہن قومی دارالحکومت میں وزیراعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے ۔اس ملاقات کے دوران دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مختلف امور اور مسائل کے ساتھ ساتھ تازہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔گورنر ،14جولائی کو چینئی کا دورہ کریں گے اور 15جولائی کو حیدرآباد واپس ہوجائیں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT