Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت میں گراوٹ

تلنگانہ اور دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت میں گراوٹ

حیدرآباد 11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ اور اس کے دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت 12تا 13ڈگری سلسیس درج کیا جارہا ہے اور صبح کے اوقات میں لوگ گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔ گزشتہ شب حیدرآباد میں درجہ حرارت 11ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ صبح 6بجے سے ہی کہر دیکھی جارہی ہے ۔ دسمبرکے اواخر اور جنوری میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی تلنگانہ سردی کی شدید لپیٹ میں ہے ۔ سردی کا اثر ساحلی آندھراپردیش میں بھی زیادہ ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT