Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور رائلسیما میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

تلنگانہ اور رائلسیما میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

حیدرآباد۔/20اپریل، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آج عوام کو انتباہ دیا کہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہوگا اور آئندہ تین دن کے دوران رائلسیما کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے تاہم تلنگانہ اور رائلسیما میں ژالہ باری یا بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں 40تا50 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بھی گرمی کی لہر کے ساتھ ژالہ باری اور بارش بھی ہوسکتی ہے۔ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ آج حیدرآباد میں درجہ حرارت 42ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT