Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

تلنگانہ اور ساحلی آندھرا میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔/8مارچ، ( سیاست نیوز) شمالی کرناٹک کے اندرونی حصوں اور پڑوسی ریاستوں پر ہوا کے دباؤ میں اضافہ اور طوفان گشت کرنے کے پیش نظر تلنگانہ اور ساحلی آندھرا پردیش کے علاوہ رائلسیما میں آئندہ چار دنوں کے دوران بارش یا بوندا باندی کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ تلنگانہ میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس ریکارڈکیا جائے گا۔ اسی دوران حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT