Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / تلنگانہ اور کیرالا میں گرمی کی لہر ، باندا میں درجہ حرارت ۔۔47.2

تلنگانہ اور کیرالا میں گرمی کی لہر ، باندا میں درجہ حرارت ۔۔47.2

نئی دہلی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ اور کیرالا سے آج مزید 51 افراد کے لو لگنے سے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یو پی کے علاقہ باندا میں درجہ حرارت 47.2 درجہ سلسیس ہوگیا۔ اوڈیشہ میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے اور اندیشہ ہیکہ لو لگنے سے مزید اموات واقع ہوئی ہوں گی۔ تلنگانہ میں جاریہ موسم گرما میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 219 ہوچکی ہے۔ کیرالا کے ضلع پالکڑ میں 40.4 درجہ سیلسیس درجہ حرارت تھا۔ 10 افراد لو لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ یو پی میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔ الہ آباد اور لکھنؤ میں 42 اور باندا میں 47.2 درجہ سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں 41 درجہ درج حرارت ہے۔ احمدآباد میں 42.1 ، اوڈیشہ میں پانچ مقامات پر 40 درجہ سلسیس درج حرارت ہے۔ پیش قیاسی کے بموجب درج حرارت میں کمی واقع ہوگی اور یہ 39.6 درجہ سیلسیس ہوجائے گا۔ دہلی میں آج کا دن موسم کا گرم ترین دن تھا جبکہ قومی دارالحکومت میں درجہ حرارت 44 درجہ سلسیس ہوگیا تھا۔ بحیثیت مجموعی پورے ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ ماقبل مانسون برسات کی پیش قیاسی غلط ثابت ہوئی۔ صرف ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئندہ دنوں میں بھی زبردست بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT