Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / تلنگانہ اوپن ا سنوکر چیمپئن شپ کا 30 جولائی کو آغاز

تلنگانہ اوپن ا سنوکر چیمپئن شپ کا 30 جولائی کو آغاز

حیدرآباد۔10جولائی(سیاست نیوز) تلنگانہ کیو اسپورٹس اسوسی ایشن خواجہ گوڑہ میں 30جولائی سے تلنگانہ اوپن سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش اور ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے کھلاڑی حصہ لیںگے۔ آج یہاں پریس کانفرس کرتے ہوئے مسٹرکے اپپا راؤ مشترکہ سیکرٹری تلنگانہ کیو اسپورٹس اسوسی ایشن نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ کے اسپانسر سری ندھی ایجوکشن گروپ ہیں۔ اوپن اسنوکر ٹورنمنٹ میں 200 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت کی امید ہے ۔ مسٹر اپپا راؤ نے کہا کہ یہ ٹورنمنٹ کھلاڑیوں کے لئے اچھا موقع ہے کیونکہ وہ پورے ہندوستان میں مختلف ٹورنمنٹس میں شرکت کر سکتے ہیں۔اس چیمپئن شپ کو ناک آوٹ کی بنیاد پر رکھا جائے گا اور 15 دن کی مدت تک کے اس ٹورنمنٹ میں لکی وتنانی ای پانڈنگنگیا، اے اروند کمار، ہمسھو جین، خضر رؤف، آئی وی راجیو، اشوشش چند اہم کھلاڑی ہیں جو قومی سطح کی درجہ بندی میں سرفہرست کھلاڑیوں میں سے کچھ ہیں جو ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ مسٹر اپپا راؤ نے کہا کہ اسکول کی سطح پر کھیل کو فروغ دینے کی کوششیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT