Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایمسیٹ انجینئرنگ کے دوسرے مرحلے کی فائنل کونسلنگ

تلنگانہ ایمسیٹ انجینئرنگ کے دوسرے مرحلے کی فائنل کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : انٹر میڈیٹ یم پی سی امیدواروں کے لیے انجینئرنگ کے پہلے مرحلہ کی ویب کونسلنگ اور سیٹ الاٹمنٹ کے بعد ایمسیٹ کی دوسری اور فائنل کونسلنگ 24 جولائی اور 25 جولائی کو رکھی گئی ہے ۔ اسناد کی تصدیق 24 جولائی کو اور ویب آپشن انٹری 24 اور 25 جولائی کو دینا ہے ۔ اس کے رینک ایک تا آخری رینک تک طلب کیا گیا جن امیدواروں کو سیٹ نہیں ملی ہو یا کالج بدلنا چاہتے ہیں وہ اس کونسلنگ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ اس کا ویب سائٹ tseamcet.nic.in ہے مزید معلومات کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔۔
شری سمنٹ کا حکومت جھارکھنڈ کے ساتھ معاہدہ
چیف منسٹر جھارکھنڈ کا سرمایہ کاروں کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاست جھارکھنڈ میں فروری 2017 میں عالمی سمٹ کے انعقاد کے پیش نظر چیف منسٹر جھارکھنڈ نے حیدرآباد میں صنعت کاروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے جھارکھنڈ میں سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر شری سمنٹ نے جھارکھنڈ میں چھ کروڑ کی سرمایہ کاری سے دو تا تین ٹن پیداوار گرینڈنگ یونٹ کے قیام سے اتفاق کیا ۔ حکومت جھارکھنڈ سے شری سمنٹ نے ایک یادداشت مفاہمت معاہدہ چیف منسٹر جھارکھنڈ راگھوبردرس کی موجودگی میں کیا ۔ ایم ڈی شری سمنٹ ایچ ایم بنگلور نے معاہدہ پر دستخط کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دو سال کے عرصے میں پراجکٹ کی تعمیر ہوجائے گی ۔ چیف منسٹر جھارکھنڈ نے اس موقع پر آٹو موبائل ، آٹو کمپیوننٹس ، توانائی ، انفراسٹرکچر ، الیکٹرانک ، زراعت ، غذا ، جنگلات ، ماحولیات ، صحت نگہداشت ، طب ، صنعتی انفراسٹرکچر ، معدنیات ، تعلیم ٹیکسٹائیلس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے ہمراہ چیف سکریٹری راج بالا ورما و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT