Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ایمسیٹ میڈیکل میں ایم ایس جونیر کالج کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

تلنگانہ ایمسیٹ میڈیکل میں ایم ایس جونیر کالج کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ

26 سے زائد امیدواروں کو شاندار رینک ، محمد ذیشان احمد جلیلی کو ریاست میں چھٹا مقام، انتظامیہ کی مبارکباد
حیدرآباد۔/26مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسیٹ ( میڈیکل ) میں ایم ایس جونیر کالج کے طلباء نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ اس طرح ایمسیٹ امتحانات میں شاندار مظاہرہ کی ایم ایس تعلیمی اداروں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 26 سے زائد طلباء نے 1000 سے کم رینک حاصل کیا۔ محمد ذیشان احمد جلیلی ( ہال ٹکٹ نمبر 4803467 ) نے ریاست بھر میں 6 واں مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے 160کے منجملہ 159 نشانات حاصل کئے اور25/25 آئی پی ای ویٹیج کے ساتھ انہوں نے یہ شاندار مظاہرہ کیا۔ محمد عبدالعظیم ( ہال ٹکٹ نمبر 4405761 ) نے 155 نشانات کے ساتھ 108 واں رینک حاصل کیا۔ 13 طلباء نے ایمسیٹ 2016 میں 1000 سے کم کا رینک حاصل کیا جبکہ 28 طلبہ نے 2000 سے کم رینک حاصل کیا۔ ایم ایس ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے ٹاپ رینکرس طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ اداروں کے صدر نشین اور منیجنگ ڈائرکٹر عبداللطیف خاں نے کہا کہ ایمسیٹ ( میڈیکل ) میں طلباء کا شاندار مظاہرہ اور سنگل ڈیجیٹ رینک حاصل کرنا باعث افتخار ہے۔ انہوں نے بہتر مظاہرہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کی کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے محمد ذیشان احمد کے ریاست بھر میں 6 واں رینک حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ذیشان احمد کے علاوہ محمد عبدالعظیم ( مہدی پٹنم ) نے 108واں رینک حاصل کیا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایم ایس کے طلباء تلنگانہ ایمسیٹ۔II اور مجوزہ NEET انٹرنس امتحان میں بھی شاندار مظاہرہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT